بی ایم سی کوئٹہ میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت، پولیو متاثرہ بچی کی صحت مند ٹانگ کا آپریشن
کوئٹہ: بلوچستان کے سب سے بڑے اسپتال بی ایم سی میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت نے ایک اور سنگین واقعہ جنم دے دیا۔ اسپتال میں زیرِ علاج پولیو متاثرہ بچی کی بجائے اُس کی صحت مند ٹانگ کا آپریشن کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق متاثرہ بچی کو پولیو کی وجہ سے ایک ٹانگ کا علاج درکار تھا، تاہم آپریشن کے دوران ڈاکٹروں نے اُس ٹانگ کی بجائے دوسری صحت مند ٹانگ کاٹ دی۔ واقعے کے بعد بچی کے لواحقین اور شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
شہریوں نے حکومتِ بلوچستان اور محکمہ صحت سے واقعے کی شفاف تحقیقات اور غفلت کے مرتکب ڈاکٹروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔