فائرنگ سے قتل ہونے والے شخص کی شناخت کریم داد ولد منظور سکنہ گومازی تمپ کے نام سے ہوئی ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تمپ کوہاڑ کے مقام پر پیش آیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والوں کا تعلق سرکاری حمایت یافتہ مسلح گروہ ڈیتھ اسکواڈ سے ہیں۔
خیال رہے رواں ہفتے اسی علاقے میں پیش آنے والا اس نوعیت کا یہ دوسرا واقعہ ہے، تین دن قبل معراج نامی نوجوان کو مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا اس کے بارے میں بھی بتایا جارہا ہے اس کو بھی سرکاری حمایت مسلح گروہ نے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔