بی ایس او ڈگری کالج یونٹ کا سٹڈی سرکل” انقلاب روس” اور ” The Stranger” نامی کتاب کا ریویو پیش کیا گیا.
بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ڈگری کالج یونٹ شال کا اسٹڈی سرکل 13 جون رات 10 بجے بی ایس او پوسٹ گریجویٹ کالج یونٹ سکریٹری شعیب شاہین لانگو کے زیر صدارت میں گورنمنٹ بوائز پوسٹ گریجویٹ کالج کے ہاسٹل میں منعقد ہوا۔ سرکل میں تنظیم کے مرکزی کمیٹی کے رکن صمند بلوچ، زونل جنرل سیکرٹری عاطف رودینی بلوچ، زونل سینیئر نائب صدر اسرار بلوچ، جونیئر جوائنٹ سیکریٹری کامران بلوچ، جامعہ بلوچستان یونٹ کے ڈپٹی یونٹ سیکٹری ملک شعیب بلوچ، شال زون کے سابق آرگنائزر شکور بلوچ و دیگر نے شرکت کی۔
تنظیم کے رکن اور بی ایس سوشیالوجی کے طالب علم علی شیر نے انقلاب روس نامی کتاب پر بہترین انداز میں ریو پیش کیا اور بی ایس او پوسٹ گریجویٹ کالج کے یونٹ ڈپٹی آرگنائزر شاہ فیصل بلوچ نے البرٹ کامو کی کتاب ”دی اسٹرینجر “ کا ریویو پیش کیا۔ سرکل میں شریک افراد نے دونوں ساتھیوں سے سوال جواب کئے اور آخر میں بی ایس او مرکزی کمیٹی کے رکن صمند بلوچ اور پوسٹ گریجویٹ کالج کے یونٹ سکریٹری شعیب شاہین لانگو نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔