جیے سندھ فریڈم موومنٹ نے سندھودیش کی ایگزائل حکومت کے اعلان کرنے کے بعد سندھ کے قومی دانشوروں اور جسفم جمئمسٹ کونسل کے اجلاس کی مشاورت کے بعد ریپبلک آف سندھودیش کا قومی پاسپورٹ جاری کردیا ہے۔
بیان میں تفصیل شاہع کیا گیا ہے کہ ری پبلک آف سندھودیش کا قومی پاسپورٹ 35 (پینتیس)) صفحات پر مشتمل ہوگا، جس میں آپ کو سندھ کی ہزاروں سالہ تاریخ، تہذیب، ثقافت، جغرافیہ، زبان، تاریخی مقامات، قومی پرندے، قومی رنگ، دریا، سمندر، جھیلیں ملیں گی۔ جنگلات، قومی شاعر، ادیب، سیاستدان اور قومی قیادت نظر آئے گی۔ سندھ کا قومی پاسپورٹ مکمل طور پر سندھ کا نمائندہ ہوگا جو قوم کی امانت اور ریپبلک آف سندھودیش کی ملکیت ہوگا۔ پہلے مرحلے میں ریپبلک آف سندھودیش کے ایک سو ( 100 ) پاسپورٹ پرنٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
نوٹ! حالیہ برسوں میں آزاد سندھودیش کی تحریک تیزی سے ابھر کے سامنے آئی ہے اور متواتر ساہنسی طریقوں سے تحریک کو متحرک کی جارہی ہے، جس سے یہ واضع ہورہی ہے کہ آنے والے وقت میں آزاد سندھودیش کی تحریک زور پکڑے گی۔